عظمیٰ نیوزسروس
جموں//امرناتھ یاترا بھنڈارا آرگنائزیشن (ایس اے وائی بی او) کے ایک وفد نےلیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا سے ملاقات کی۔ صدر ایس اے وائی بی او راجن کپور کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو لنگر تنظیموں کے ممبروں کے لئے تصدیق کے عمل کو تیز کرنے ، موبائل رابطے کو بہتر بنانے اور آنے والی شری امرناتھ جی یاترا 2025 کے دوران بھنڈاروں کے آسان کام سے متعلق دیگر مختلف اہم امور سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دِلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو حل کرنے کے لئے مناسب کارروائی کی جائے گی۔اِس موقعہ پر سی اِی اوامرناتھ شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری بھی موجود تھے۔