عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// امرناتھ یاتراسخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالہ تل اورننون پہلگام کے راستوں سے جاری ہے۔ بھگوتی نگرجموںیاتری نواس سے 123گاڑیوں میں روانہ ہونے والے 4383شردھالو 2الگ الگ قافلوں میں جمعرات کی سہ پہر بالہ تل سونہ مرگ اورننون پہلگام بیس کیمپوں میں پہنچ گئے ۔اس سے قبل جمعرات کی صبح دونوں بیس کیمپوں سے ہزاروں یاتری شیولنگم کا درشن کرنے کیلئے امرناتھ گپھاکی جانب روانہ ہوئے ۔52روزہ یاترا کے پہلے20روزمیں شیو لنگم کادرشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد ساڑھے3لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز سے اب تک 3لاکھ 51 ہزار523یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں حاضری دیکر شیولنگم کا درشن کیا۔ادھر جمعرات کی صبح جموں سے وادی کی جانب123گاڑیوں میں روانہ ہونے والے 4383 یاتریوں میں2158 مرد، 439 خواتین، 3 بچے،67 سادھو اور 15 سادھویاں شامل ہیں۔حکام کا کہناہے کہ امرناتھ گپھا کے پاس اور اس کے ارد گرد درمیانہ درجے کی بارشیں ہو رہی ہیں جس سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ۔