عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر پولیس کو یوم جمہوریہ 2025 پر 27 اعزازات سے نوازا گیا ہے، اتر پردیش کے بعد یہ دوسرے نمبر پر ہے۔ اعزازات میں بہادری کے لیے 15 تمغے ، 2 صدر کے تمغے برائے ممتاز خدمات (PSM)، اور 10 تمغے برائے امتیازی خدمات (MSM) شامل ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے 15 میں سے ان 7 افسران، بشمول کشمیر زون کے سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار، کو یوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری کے تمغوں سے نوازا گیا ہے، جنہوں نے تین سال پہلے امرناتھ یاترا پر ممکنہ ملی ٹینٹ حملے کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حکام نے کہا کہ تمغہ برائے بہادری حاصل کرنے والوں میں ہمایوں مزمل بٹ بھی شامل ہیں، جو ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تھے، اور جو ستمبر 2023 میں جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم کے دوران اپنی جان دینے والے چار افسران میں سے ایک تھا۔بھٹ کو گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر غیر معمولی بہادری کے لیے کیرتی چکر سے نوازا گیا تھا۔15 بہادری کے تمغوں کے علاوہ، آنند جین اور نتیش کمار (دو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رینک کے افسران) نے ممتاز خدمات کے لیے صدر کا تمغہ حاصل کیا جبکہ 10 دیگر افسران کو تمغہ برائے امتیازی خدمات سے نوازا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر کشمیر میں اپنے دور کے دوران، کمار نے ایک ان پٹ تیار کیا کہ ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ جون 2022 میں سالانہ امرناتھ یاترا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو بتایاکہ14 جون کو، کمار کی نگرانی میں سرینگر کے اس وقت کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بلوال کی سربراہی میں ایک چھوٹی پولیس پارٹی نے شہر کے مضافات میں بمنہ میں ایک گاڑی کو روکا، جس کے نتیجے میں انکائونٹر ہوا۔حکام نے بتایا کہ فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد کے بغیر کیے گئے آپریشن کے دوران ایک پاکستانی سمیت دو سخت گیر ملی ٹینٹوں کو ماراگیا۔کمار، جنہیں بعد میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر ترقی دی گئی اور حال ہی میں اے جی ایم یو ٹی (اروناچل پردیش-گوا-میزورم اور یونین ٹیریٹری)کیڈر کے دہلی سگمنٹ میں تبدیل کئے گئے ہیں۔ راکیش بلوال اور دیگر پانچ پولیس اہلکاروں کو ان کی بہادری کے لیے بہادری کا تمغہ ملا۔صدر کا تمغہ برائے امتیازی خدمات (PSM) حاصل کرنے والوں میںآنند جین( ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل)نتیش کمار( ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل) اورتمغہ برائے بہادری (GM) حاصل کرنے والوںمیںاظہر رشید( ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس)،ماجد افضل وانی( ہیڈ کانسٹیبل)،محفوظ لون( کانسٹیبل (،شاہنواز احمد دیداڈ( کانسٹیبل (،سریش کمار بھٹ( اسسٹنٹ سب انسپکٹر)،عاقب قیوم یتو( ایس جی سی ٹی)،منظور احمد بجاڑ( ایس جی سی ٹی)،وجے کمار( انسپکٹر جنرل آف پولیس)،راکیش بلوال( سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)،افتخار طالب( سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)،فروز احمد ڈار(اسسٹنٹ سب انسپکٹر)،سدیش سنگھ(ہیڈ کانسٹیبل)،پون کمار( ہیڈ کانسٹیبل)،ارشاد احمد لوہار(ایس جی سی ٹی) اورمرحوم ہمایوں مزمل( ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ) شامل ہیں۔امتیازی خدمات (MSM) سر انجام دینے کے لئے محمد یاسین کچلو( سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)،منظور احمد بٹ( انسپکٹر)،پردیپ گپتا( انسپکٹر)،سنجیو سنگھ سلاتھیا( ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)،سوم راج( انسپکٹر)،روہنی دھر( انسپکٹر)،راجپال سنگھ(اسسٹنٹ سب انسپکٹر)،غلام حسن بیگ(ہیڈ کانسٹیبل)،محمد اقبال میر( انسپکٹر)،کلدیپ سنگھ، نائک(ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس) اوراصلاحی خدمات (MSM) کیلئے ریاض احمد میر(ڈویژنل وارڈن، جموں و کشمیر)،وجے کمار( سیکشن آفیسر)، اورنذیر احمد شیخ، وارڈر شامل ہیں۔
پولیس کو مبارکباد: ایل جی
عظمیٰ نیوز سروس
جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں اور افسران کو مبارکباد دی ہے جنہیں 2025 کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمغہ بہادری سے نوازا گیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی سنہا نے لکھا، “جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو مبارکباد جنہیں یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر تمغہ برائے بہادری، صدر کا تمغہ برائے امتیازی خدمات اور تمغہ برائے امتیازی خدمات سے نوازا گیا ہے۔”انہوں نے سلیکشن گریڈ فائر مین ستیش کمار رینا کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہیں جموں کے پریم نگر علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان قربان کرنے پر بعد از مرگ میڈل فار گیلنٹری سے نوازا گیا۔