نیوز ڈیسک
سرینگر//امرسنگھ کالج سرینگر میں منعقہ ایک روزگارمیلہ میں47روزگار کے متلاشی امیدواروں کونوکری فراہم کی گئی جبکہ میلے میں شریک380امیدواروں میں72کوشارٹ لسٹ کیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر ( ڈی اِی اینڈ سی سی ) سری نگرنے گورنمنٹ اَمرسنگھ کالج سری نگر میں جاب کم ایمپلائمنٹ فیئر کا اِنعقاد کیا جس میں متعدد نامور ایم این سی اور قومی سطح کی کمینیوں نے مختلف ملازمتوں کے لئے جگہ کا تعین کرنے کے لئے حصہ لیا۔جاب فیئر کا مقصد روزگار کے متلاشیوں اورروزگار فراہم کرنے والوں کوپلیٹ فارم مہیاکرنا تھا۔تقریب میں ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نثار احمد وانی ، پرنسپل اَمرسنگھ کالج شیخ اعجاز بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ سری نگر ڈاکٹر شیبا عنایت اور کوآرڈی نیٹر پلیسمنٹ سیل ڈاکٹر اَرشد مسعودی نے شرکت کی۔روزگار کے متلاشیوں کی طرف سے زبردست جواب ملا جنہوں نے ان کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد اطمینان کا اِظہار کیا۔جاب میلے میں 380 اُمید واروں نے شرکت کی جس میں زائد اَز 72 اُمید واروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 47 کو موقعہ پر ہی جاب آفر لیٹردئیے گئے۔ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموںوکشمیر نثار احمد وانی نے کہا کہ اِس طرح کے جاب میلوں کے اِنعقاد کا مقصد روزگار فراہم کرنے والوں اور روزگار کے متلاشیوں دونوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اِستفساری گفتگو کرسکیں اور خود روزگار سکیموں سے اَپنے کاروباری یونٹوں کو قائم کر کے نوجوانوں کو اَنٹرپرینیور بننے سے آشنا کر سکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی اِی اینڈ سی سی سری نگر نے بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے آپ کو ایمپلائمنٹ پورٹل www.jakemp.nic.inپر رجسٹرکریں جسے این سی ایس پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے آجروں کی جانب سے رکھی گئی اَسامیوں سے متعلق تازہ ترین اَپ ڈیٹس اور جاب کی اطلاعات حاصل کی جاسکیں۔