عظمیٰ نیوزڈیسک
یروشلم// قحط کے دہانے پر کھڑے غزہ کے باشندوں کے لیے ایک خوش خبری سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی خیراتی ادارے کے مطابق تقریبا 200 ٹن خوراک سے لدا ہوا ایک امدادی جہاز منگل 12مارچ کو قبرص سے غزہ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ پانچ مہینوں سے جاری جنگ میں بھوک مری کا سامنا کر رہے فلسطینیوں کے لیے یہ کھیپ اس علاقے میں امداد کی فراہمی کے لیے ایک سمندری راہداری کھولنے کا ایک امتحان ہے۔مشہور شخصیت کے شیف جوس اینڈریس کے ذریعہ قائم کردہ خیراتی ادارے ورلڈ فوڈ کچن نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ منگل کو ایک جہاز روانہ ہوا ہے۔