جموں//جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے نوکریوںکے خواہشمند امیدواروں نے ایک بار پھرامتحانی کلینڈر واپس لیکر ایپ ٹیک نامی بھرتی کمپنی کو ہٹانے اور پیپر لیک معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں ان امیدواروںنے کہا کہ ایپ ٹیک نامی بھرتی کمپنی کے ملازمین کو حال ہی میں وارانسی میں ایف آئی آر نمبر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے ایک سپروائزر کو لیہہ میں گرفتار کیا گیا تھا دونوں پیپر لیک کیس میں اپٹیک کے ملازمین 2018 میں ملوث پایا گیا۔ اور کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ جنوری اور فروری 2023 میں اپٹیک کے ملازم کو پیپر لیک میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ مختلف ریاستوں کی پولیس ٹیم نے اطلاع دی کہ اپٹیک کے سافٹ ویئر سے سمجھوتہ کیا گیا تھا اور ریموٹ ایکسیس ایپلی کیشن کا استعمال کیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے یہ حقائق چیئرمین آفس کنٹرولر سیکرٹریز کو جمع کرائے ہیں لیکن جب ہم پرامن احتجاج کے لیے نکلے تو انہوں نے غور نہیں کیااوراب ان پر لاٹھی چارج کیا جا رہا تھااور پولیس نے 200 سے زائد امیدواروں کو حراست میں لے لیا۔انہوںنے مانگ کی کہ پہلے سے جاری شدہ امتحانی کلینڈر کو واپس لیاجائے اور ایپ ٹیک نامی بھرتی کمپنی کو ہٹایاجائے جبکہ پیپر لیک کے خلاف قانون سازی کرکے سی بی ٹی امتحان کی تکنیکی تحقیقات کی جائے اور سروسزسلیکشن بورڈایسے امتحانات از خود منعقد کرے۔
حکومت شفاف بھرتی عمل یقینی بنائے:رقیق خان
مینڈھر//اپنی پارٹی یوتھ ونگ نائب صدر رقیق احمد خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے شفاف بھرتی عمل یقینی بنایاجائے کیونکہ گھوٹالوں پہ گھوٹالوں سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کا مستقبل غیر یقینیت کا شکار ہوکر رہ گیا ہے۔موصولہ پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ اِس بات کی تحقیقات کرائی جائے کہ آیا کیا وجہ ہے کہ جے کے ایس ایس بی نے بلیک لسٹ اور بدنام زمانہ Aptechکمپنی سے ہی بھرتی کرانے کو ترجیحی دی۔انہوں نے کہا’’میں حیران ہوں کہ جے کے ایس ایس کس لاپرواہی سے کام کر رہی ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہا ہے۔ مختلف سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوان پریشان ہیں کیونکہ بیشتر بھرتیاں گھوٹالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ متعدد مستحق خواہش مند شفاف بھرتی عمل سے نوکری پاسکتے ہیں لیکن Aptechکمپنی نے اِن نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا ہے۔جے کے ایس ایس نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس سے خواہشمند اْمیدواروں میں بے چینی کا عامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے۔
سلیکشن بورڈ مسئلہ میں ایل جی مداخلت کریں:ڈاکٹر روہت گپتا
جموں//اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری اور ضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر گپتا نے جے کے ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کر رہے نوجوانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ موصولہ پریس بیان میں ڈاکٹر گپتا نے کہاکہ جموں وکشمیر بھر سے خواہشمند اْمیدواراپنے جائز مطالبہ کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مظاہرین کے مطالبات متعلق وضاحت کرے۔انہوں نے کہاکہ پر امن مظاہرین پر پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال غیر منصفانہ ہے۔ اْمیدوار اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے تھے اور اْن کے مطالبہ کو تسلیم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جے کے ایس ایس بی کی طرف سے مختلف سلیکشن عمل گھوٹالوں میں تبدیل ہوگئے ہیں جس سے نوجوانوں کا مستقبل غیر یقینی بن گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ Aptechکمپنی کو امتحانات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ اْس پر سے نوجوانوں کا اعتماد اْٹھ چکا ہے۔