عظمیٰ نیوزسروس
شوپیان// کولگام و شوپیان کی این آئی اے،یو اے پی اے عدالت نے 2021 کے امام صاحب انکائونٹر کیس میں توصیف احمد ٹھوکر ولد محمد یوسف ٹھوکر ساکن خوجہ پورہ ریبن، زینہ پورہ کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ پولیس سٹیشن امام صاحب میں ایف آئی آر نمبر 25/2021 کے تحت درج کیا گیا تھا۔عدالت نے ملزم کو یو اے پی اے کی دفعات 16، 18 اور 20، تعزیرات ہندکی دفعہ 307 اور آرمز ایکٹ کی دفعہ 7/27 کے تحت جرم ثابت ہونے پر قصوروار ٹھہرایا۔ کیس کی سزا کا اعلان 17 نومبر 2025 کو کیا جائے گا۔یہ مقدمہ 5 مئی 2021 کو امام صاحب، شوپیان میں ہوئے اس انکائونٹر سے متعلق ہے، جس میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ اس جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ دانش احمد میر، زاہد بشیر، اور عمر حسن بٹ ہلاک ہوئے تھے، جبکہ توصیف احمد ٹھوکر کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔