اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام مجالس عزاکا انعقاد
سرینگر// اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام حضرت امام زین العابدین ؑ کی یوم شہادت کے سلسلے میں وادی کے متعدد علاقوں میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی مجلس عزا مرچمر میرگنڈ پٹن میں منعقد ہوئی جس میں اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اس سلسلے کی ایک اور تقریب ضلع بڈگام کے گرند کلان میں منعقد ہوئی جس میںزاکرین نے مرثیہ خوانی کی۔ میرگنڈ میں مجلس عزا سے اپنے خطاب میں سرپرست تنظیم مولانا محمد عباس انصاری نے شہداءکربلا کی ہادت کو پوری انسانیت کےلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب نے کربلا کے تپتے صحرا میں اﷲ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قیامت تک آنے والی نسلوں کےلئے ابدی پیغام دیا ۔ ذوالجناح کے جلوس میں شریک عزادروں سے خطاب میں اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور انصاری نے حضرت امام سجاد ؑ کی عظیمت سے بھر پور زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا کے بعد اسیر قافلے کے امیر کی حیثیت سے حضرت امام سجاد ؑ نے کوفہ و شام کے درباروں اور بازاروں میں جس دلیری اور جرا¿ت کےساتھ اپنے خطبوں کے ذریعے یزیدی پروپگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
امام حُسینؑ کی سیرت بنی نوع انسان کےلئے مشعلِ راہ: عمران انصاری
سرینگر//انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا جذبہ ایثار اور حق و صداقت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عالم انسانیت کو ناانصافی کے خلاف آواز بُلند کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ چھانہ بل پٹن میں امام حُسین ؑکو خراجِ عقیدت ادا کرنے کی غرض سے جموں وکشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے اہتمام سے منعقدہ ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حضرت امام حُسینؑ کی قربانی ہمیں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گذارنا سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حُسین ؑ کی سیرت سب لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے ۔ اس مجلس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عزاداروں نے شرکت کی اور امام حُسین ؑ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔