عظمیٰ نیوز سروس
جموں//چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام ضلعی انتخابی افسران(ڈی ای اوز)کو ان ملازمین کی ایک ایک انکریمنٹ روکنے کی ہدایت کی ہے جو حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے لیے مہم چلاتے ہوئے اور ان کے خلاف درج کی گئی شکایات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ملوث پائے گئے تھے۔سی ای او نے سبھی ضلعی افسران کے نام مکتوب میں کہا ہے’’مذکورہ بالا موضوع کے حوالے سے، مجھے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ان تمام ملازمین کے مقدمات جن کے خلاف انتخابی مہم میں ملوث ہونے کی شکایات ضابطہ اخلاق کی مدت کے دوران موصول ہوئی تھیں اور ابتدائی جانچ پڑتال پر ان کی شمولیت کی وجہ سے انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جائے اور ثابت شدہ صورتوں میں ملازمین کی ایک انکریمنٹ کو روک دیا جائے اور ان کی سروس بک میں اندراج کیا جائے تاکہ ان اور دوسرے ہم خیال ملازمین کو ایک مضبوط پیغام جائے؛ یہ ان کے اور دیگر ملازمین کے لیے مستقبل میں سیاسی مہم میں مداخلت سے باز رہنے کا کام کرے گا‘‘۔ تعمیل/کارروائی کی رپورٹ جلد از جلد اس دفتر کے ساتھ شیئر کی جائے۔