سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کل جواہر نگر میں ایک فٹنس کلب کا رسمی طور افتتاح کیا ۔‘Anytime Fitness’ کلب جس کا ہیڈ کوارٹر امریکہ کے ووڈ برے منیسوٹا علاقہ میں قائم ہے ،کے دنیا بھر کے20ممالک میں 3000فزنچائز ہیں اور اب سرینگر فرنچائز قایم کیا گیا ہے ۔یہ کلب 24گھنٹے کام کرے گا ۔الطاف بخاری نے فرنچائز مالکان کو اس قدم کے لئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہاکہ فٹنس مراکز کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ایک صحیح سمت دینے میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا ریاست میں اس طرح کے مزید مراکز قائم کئے جانے چاہیئں تاکہ نوجوان ان سے استفادہ کرسکیں۔الطاف بخاری نے کہا کہ محکمہ تعلیم طلاب کو رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کرانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل ہونے سے طلاب کی ذہنی و جسمانی نشو و نما ممکن ہوسکے گی۔