عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی سربراہ سیدالطاف بخاری نے راوتھ پورہ باغات کا دورہ کیا اور وہاں مقامی باشندگان کو یہ یقین دلایا کہ حکومت کو مقامی کھیل میدان کو اپنی تحویل میں نہیں لینے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا،’’ میں نے اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اب حکومت اس زمین کو اپنی تحویل میں نہیں لے گی۔ اگر آپ اس اراضی پر قبضہ یا اس پر کوئی تعمیر کرنے کی کوئی کوشش دیکھیں گے، تو آپ فوراً یہ بات میری نوٹس میں لائیں۔ میرے گھر کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم حکومت کو یہ زمین مقامی نوجوانوں سے چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔