سرینگر// خزانہ اور تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے لال نگر چھانہ پورہ میں آگ کی وارِدات میں کاروباری یونٹوں کو ہوئے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔بخاری نے ضلع انتظامیہ سرینگر کوہدایت دی کہ وہ متاثرین کے حق میں ضروری ایکسگریشیا امداد فراہم کرنے کے اقدامات کریں تاکہ وہ دوبارہ اپنے کاروبار کو بحال کرسکیں۔اس آگ کی وارِدات پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے بخاری نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ مستقبل میں ایسے وارِدات روکنے کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات کریں۔