Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

اقوام متحدہ نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کردی

Last updated: April 9, 2022 12:00 am
Share
3 Min Read
SHARE

نیویارک //اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے روس کو انسانی حقوق کی کونسل سے ان الزامات کے بعد معطل کر دیا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں کی ہیں۔امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں 93 ووٹ آئے جبکہ 24 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا بھارت ان 58 ممالک میں شامل تھا جو غیر حاضر رہے۔دیگر جنوبی ایشیائی ممالک بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا نے بھی ووٹ دینے سے گریز کیا، حالانکہ جو بائیڈن انتظامیہ نے ووٹنگ سے قبل اپنے سینئر سفیر کو ان ممالک میں بھیجا تھا تاکہ انہیں اس اقدام کی حمایت پر آمادہ کیا جاسکے۔بھارت نے یہ تسلیم کرتے ہوئے اس بحث میں حصہ لیا کہ ‘یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے’ لیکن ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان نے بحث میں ہی حصہ نہیں لیا۔مشرق وسطیٰ میں ایران نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ سعودی عرب نے اس سے گریز کیا، جو واشنگٹن کے ساتھ اس کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے، اس کے علاوہ مصر، عراق، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ووٹنگ سے گریز کیا۔امریکا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو منظور ہونے کے لیے ووٹوں کی دو تہائی اکثریت درکار تھی اور یہ آسانی سے اس ہدف تک پہنچ گئی، 24 کے مقابلے میں 93 ووٹس کیونکہ غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔اس ووٹنگ سے روس، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پہلا مستقل رکن بن گیا ہے جس کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل ہوگئی۔روس، جنیوا میں قائم کونسل کی رکنیت کی تین سالہ مدت کے دوسرے سال میں تھا۔193 رکنی جنرل اسمبلی میں شامل اقوام پر قرارداد کے حق میں ووٹ دینے پر زور دیتے ہوئے امریکا نے کہا کہ ‘ماسکو کی انسانی حقوق کے اعلیٰ ادارے میں شرکت ایک مذاق ہے’۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جو قومیں انسانی حقوق کی ‘مجموعی اور منظم’ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتی ہیں ان کا تعلق کونسل سے نہیں ہے۔ووٹنگ سے پہلے یوکرین کے اقوام متحدہ کے سفیر سرگی کیسلیٹس نے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس قرارداد کی حمایت کریں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے بوچا اور یوکرین کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں ‘ہزاروں پرامن باشندوں’ کو ہلاک کیا۔تاہم نائب روسی نائب سفیر گینیڈے کوزمین نے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ‘مغربی ممالک اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے انسانی حقوق کے موجودہ ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوششوں کے خلاف ووٹ دیں’۔برلن میں 7 صنعتی ممالک کے گروپ نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سے روس کو معطل کرنے کے اقدام کی حمایت کی۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مہمان نوازی میں مشہور کشمیر نے ہمیشہ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا: سریندر چودھری
تازہ ترین
5,485 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ قاضی گنڈ پہنچ گیا
تازہ ترین
کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
تازہ ترین
جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?