سرینگر//اقلیتوں کے قومی کمیشن کی عبوری چیئرپرسن سیدشہزادی نے سرینگرمیں ایک تقریب کے دوران اقلیتی طبقوںکے روحانی پیشوائوں سے ملاقات کی اوران پرزوردیا کہ وہ انسانت کی بھلائی کیلئے مل جل کرکام کریں۔ ملاقات کے دوران اقلیتوں کو درپیش مسائل مشکلات پرمذہبی رہنمائوں سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ ہم سب کوانسانیت کے بھلا کیلئے اکٹھے کام کرناچاہیے اور سبھی گروپوں کوایک جیسے مواقع دینے چاہیے۔انہوں نے مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کومضبوط کرنے کی ضرورت پربھی زوردیاتاکہ جموں کشمیرکی ہمہ گیر ترقی ممکن ہو۔سیدشہزادی نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے متعددبہبودی اسکیمیں متعارف کی ہیں تاکہ ان کی بہبودی ممکن ہو۔انہوں نے اقلیتوں پرزوردیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ روحانی پیشوائوں کواس سلسلے میں اہم رول اداکرنا ہے۔سیدشہزادی نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کوبااختیاربنانے کیلئے پرعزم ہے۔ا س سے مختلف اضلاع کی قبل گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں نے اپنے مسائل ان کے سامنے بیان کئے اورکہا کہ ان کے مسائل کواولین ترجیح دے کرحل کیا جائے۔ہولی کیتھولک چرچ کے وفد نے بھی انہیں درپیش مسائل اُجاگر کئے۔ متعددمساجدکے اماموں نے بھی مسلم وقف بورڈکے کام کاج سے متعلق معاملات اُٹھائے اورا ن کی تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ کیااورکہا کہ وہ حکومت کو اپنابھرپورتعاون دیں گے ۔سماجی بہبود کی ڈائریکٹرجنرل شبنم کاملی نے سیدشہزادی کواقلیتوں کی بہبود کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔