کابل//افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دشت بارچي علاقے میں ایک ووٹر رجسٹریشن مرکز کے باہر خود کش بم دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 54 دیگر زخمی ہو گئے ۔ وزارت صحت کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے ۔ کابل پولس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل محمد داؤد امین نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا 10 بجے خودکش حملہ آور نے انتخابی مرکز کے باہر خود کو بم سے اڑا لیا۔ دریں اثناء، دارالحکومت کابل کے ووٹر رجسٹریشن مرکز پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ ( داعش) نے لی ہے ، جبکہ طالبان نے اس حملے میں اپنے ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے ۔ داعش کی نیوز ایجنسی اعماق نے اس خود کش دھماکے کی ذمہ داری لینے کا دعوی کیا ہے ۔ تاہم، داعش نے اس معاملے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی ہے ۔ وزارت صحت کے ایک ترجمان نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے اپنے کمر میں دھماکہ خیز مادہ باندھ کر خود کو اڑا دیا، جس میں کم از کم 31 لوگوں کی موت ہو گئی اور 54 دیگر زخمی ہو گئے ۔