کابل// افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کے روز ایک جیل کو نشانہ بناکرکئے گئے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔کابل پولیس نے بتایا کہ ایک جیل کو نشانہ بنا کر کئے گئے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس سے قبل ایک عینی شاہد نے بتایا تھا کہ دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔پولیس نے بتایا ،’’آج صبح کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ سنٹرل جیل کے عملے کی کار پر ہونے والے بم دھماکے میں پانچ جیل کے عملہ ہلاک ہوگئے ۔ ‘‘