Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے نور شاہ

Mir Ajaz
Last updated: April 19, 2025 10:45 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

پیاس

اب سے قریب قریب پچاس برس قبل جب ہم اپنے پرانے محلے کے پرانے مکان میں رہتے تھے تو ہمارے مکان کے آنگن کی دیوار کے باہر ایک چھوٹی سی گلی میں ایک سرکاری نل ہوا کرتا تھا جو نہ صرف گلی کی جانب آنے جانے والوں کی پیاس بجھاتا تھا بلکہ محلے کی بزرگ خواتین بھی اکثر اپنے گھروں سے باہر آکر اس نل کے پانی سے ہاتھ دھو دھو کر پانی پیتی تھیں اور ایسا کرتے وقت سب کے لئے دعائیں مانگتی تھیں۔ یہ دعائیں قبول بھی ہوتی تھیں کیونکہ آس پاس کا شریفانہ اور شفقت بھرا ماحول خود ہی اس کی گواہی دے رہا تھا۔ ہمارے گھر سے ذرا سی دوری پر لڑکیوں کا ایک اسکول بھی ہوا کرتا تھا جہاں معصوم موصوم سی بچیوں کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم تھی۔ یہ بچیاں دن بھر اس نل کے پانی سے پیاس بجھاتی تھیں۔ لگتا تھا جیسے اس نل کا ٹھنڈا پانی اُن کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد کررہا ہے۔
یہ پچاس برس قبل کی بات ہے۔ اب ہم ایک نئے محلے ، نئی کالونی میں ایک نئے مکان میں رہتے ہیں، یہاں سب کچھ ہے، گھر گھر نل ہیں لیکن وہ نل کہیں نظر نہیں آتا جو ہم سب کی پیاس بجھاتا تھا۔۔۔!

تصویر کا دوسرا چہرہ

’’انکل انکل ذرا رُکئے‘‘
انکل نے پلٹ کر دیکھا تو ایک معصوم سا لڑکا ہاتھ میں موبائل لئے کھڑا تھا۔ اُس کے کندھے پر سپورٹس بیگ لٹک رہا تھا۔
’’کیا بات ہے بیٹے،گھبرائے سے لگ رہے ہو، کون تھا وہ جو مجھے دیکھتے ہی بھاگ گیا‘‘۔
’’نہ جانے کون تھا انکل۔ مجھے نہ جانے کیا کھلانے کی کوشش کررہا تھا ۔ بار بار کہہ رہا تھا ایک بار کھالو پھر ہمیشہ مزے سے کھاتے رہو گے۔‘‘
’’اور تم؟‘‘
’’میں نے نہیں کھایا، جانے کیا کھلانا چاہتا تھا‘‘۔
’’تم جانتے ہو اُسے‘‘
’’نہیں تو۔۔۔ پہلی بار دیکھا، لیکن میں نے ۔۔۔؟‘‘
’’کیا‘‘
’’میں نے خاموشی سے اپنے موبائل میں قید کرلیا۔‘‘
’’ذرا دیکھوں تو۔۔۔ اللہ جانے ان کے گھروالے خواب غفلت میں کیوں گم ہوگئے ہیں اور اپنی جوان نسل کو برباد کررہے ہیں۔۔۔ یہ منشیات۔۔۔!
اور جب انکل نے تصویر دیکھی تو اس نے سامنے اندھیرا چھا گیا۔
یہ تصویر اُس کے بیٹے کی تھی۔۔۔!

بڑا ادیب

اب کی بار پورے ایک سو پانچ منٹ کے طویل عوامی خطاب کے بعد جب خان صاحب گھر تشریف لائے تو اپنے ایک خاص کارکن سے پوچھا۔
’’اشرف صاحب، کیسی رہی میری تقریر، حقیقت بیانی کررہا تھا۔ کوئی افسانہ نہیں سُنا رہا تھا۔ ‘‘
’’جی ہاں۔ خان صاحب، جانتا ہوں، پر میری بھی ایک گذارش ہے‘‘
’’وہ کیا؟‘‘
’’وقت کی نزاکت‘‘
’’کیا کہنا چاہتے ہیں‘‘
’’اب آپ افسانہ نہیں، افسانچہ بنایا کریں‘‘۔

دوسری کہانی

خواجہ صاحب جب بہت بیمار ہوئے تو انہیں علاج و معالجہ کے لئے ہاسپٹل جانا پڑا۔ دس روز ہاسپٹل میں رہنے کے بعد جب وہ گھر لوٹ آئے تو اُن کے رشتہ داروں، ہمسائیوں اور یار دوستوں کی وقت بے وقت آنے جانے سے گھر میں رونق سی آئی۔ ہر آنے جانے والا خالی ہاتھ نہیں آرہا تھا۔ آنے جانے والوں کے ہاتھ تحفے تحائف سے مالامال ہوتے تھے اور جب خواجہ صاحب مکمل طور پر صحت یاب ہوئے تو اتنے سارے تحفے تحائف دیکھ کر اندر ہی اندر مسکرا دیئے۔
دوسرے روز ایک جان پہچان والے دوکاندار سے ان تحفے تحائف کی خرید پہ بیس فیصد کی چھوٹ دے کر ایک اچھی خاص رقم حاصل کرلی۔
اب خواجہ صاحب دوبارہ بیمار ہونے کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے تھے۔!!

لل دید کالونی، راولپورہ سرینگر
موبائل نمبر؛8899637012

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
آئی پی ایل 2025||بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت
سپورٹس
کوہلی کی سبکدوشی نے کیا ٹنڈولکر کو جذباتی
سپورٹس
مضبوط بلے بازی اور فنشر کے طور پر خاص پہچان حاصل کرنے والا کیریبائی کھلاڑی
سپورٹس
کھیلو انڈیا کرناٹک کی لڑکیوں اور اتر پردیش کے لڑکوں نے تمغے جیتے
سپورٹس

Related

افسانے

افسانے

May 10, 2025
افسانے

جنون کہانی

May 3, 2025
افسانے

مصوّر افسانہ

May 3, 2025
افسانے

تنہائی کا آسیب افسانہ

May 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?