اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گٹریس نے بدھ کے روز عالمی برادری سے کورونا وائرس ‘کووِڈ-19) وبا کے سبب خاص طور پر غیر محفوظ افریقی ممالک کی امداد کرنے کی اپیل کی۔ مسٹر گٹریس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیوخطاب میں کہا،‘ ہم افریقہ کے صحت نظام کو مضبوط کرنے ، اشیائے خوردنی کی فراہمی قائم رکھنے ، مالی بحران سے بچنے ، تعلیم کی امداد کرنے ، نوکریوں کا تحفظ کرنے ، گھروں، تجارتوں کو قائم رکھنے ، کھوئی آمدنی اور ایکسپورٹ (برآمد) سے آمدنی کے نقصان کے دوران بر اعظم کو قائم رکھنے کے لیے عالمی پہل کی اپیل کر ہے ہیں۔