شوکت حمید
سرینگر// اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بیچ سپیکر پر جانبدارنہ رول کا الزام لگائے جانے جواب میںعبدالرحیم راتھر نے بی جے پی ممبران کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں مجھ پر اعتماد نہیں تو تحریک عدم اعتماد لائیں ۔ قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے اسپیکر پر الزام لگایا کہ ہمیں مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ سپیکر نے نیشنل کانفرنس ممبران اسمبلی اور کابینی وزراء کے ساتھ دیر شام میٹنگ کے دوران قرارداد کا مسودہ تیار کیا۔ ایوان میںبی جے پی ارکان کی ہنگامہ آرائی اور شدید احتجاج کے بیچ سپیکر نے کہاکہ’ ’بہت ہوگیا آپ کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘‘۔ عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ میں نے ایوان میں جو بھی کیا وہ میرا کام تھا اور کوئی غلطی نہیں کی ۔ انہوںنے کہا ’’ میں نے بحیثیت سپیکر ایوان کی بات سنی اور کسی پارٹی کی نہیںسنا ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے کہ ایوان میں اکثریت والے ممبران کی بات سننا اور میں نے کسی پارٹی کی حمایت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ بھی ہوا اس کو سب نے دیکھا اور 90ممبران میں سے 28ممبران ایسے تھے جنہوں نے قرار داد کی حمایت بات نہیںکی ۔انہوں نے کہا کہ جو میرا کام تھا میںنے وہ کیا اور کوئی غلطی نہیںکی۔انہوںنے بھاجپا احتجاجی ممبران سے مخاطب ہوکر کہا’’اگر مجھ پر بھروسہ نہیں ہے تو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ،دیکھتے ہیں کس کو مجھ پر بھروسہ ہے اور کس کو نہیں‘‘۔