پرتھ/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ آف اسپنر روی چندرن اشون اور بلے باز روہت شرما کی غیر موجودگی کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ہندستان مکمل طور پر مضبوطی کے ساتھ اتریں گے اور ان کے پاس اب بھی جیت کا مکمل موقع ہے ۔اشون اور روہت چوٹ کی وجہ سے پرتھ ٹیسٹ کے لئے چنی گئی 13 رکنی ہندستانی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں جبکہ پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی کرنے والے اوپنر پرتھوی شا بھی زخمی ہیں اور دوسرے میچ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔ اگرچہ میچ کے موقع پر کپتان وراٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زخمی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود ہندستان کے پاس جیت کا مکمل موقع ہے ۔وراٹ نے کہاکہ ہمیں اپنے جیتنے کو لے کر پورا بھروسہ ہے اور ہم اسی کو لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ آسٹریلیا گھریلو حالات میں مضبوط ہے اور پرتھ میں اس کی کوشش واپسی کرنے کی ہوگی کیونکہ یہاں پر تیز گیندبازوں کو زیادہ مدد ملتی ہے ۔ لیکن ہمارے پاس بھی برابر موقع ہے ۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ہندستان 31 رنز سے جیتا تھا اور اس میچ میں اشون نے چھ وکٹ لے کر بہترین اور کفایتی گیند بازی کی تھی۔ وہیں مڈل آرڈر میں روہت اچھا اسکورر ہیں۔ لیکن ان کی جگہ ھنوما وھاري کے کھیلنے کی امید ہے ۔ہندستانی ٹیم کیلئے فی الحال بڑا چیلنج پرتھ کے نئے اسٹیڈیم پر تیز اور ہری پچ کے چیلنج کا سامنا ہے ۔ اس پچ کو لے کر کافی بحث ہے لیکن وراٹ نے کہا کہ وہ یہاں کھیلنے کو لے کر گھبرا نہیں رہے ہیں بلکہ انہیں اس پچ پر میچ کو لے کر پر جوش ہیں اور وہ خوش ہیں کہ اس پچ پر انہیں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس طرح کی پچوں کو لے کر اب گھبرانے کی بجائے حوصلہ افزا ہیں کیونکہ ایسی پچ بہت جاندار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو حریف ٹیم کو سمیٹ سکتا ہے ۔ ہم نے پچ کو دیکھا ہے اور ہم اس پر گھاس دیکھ کر خوش ہیں۔ ہم یہاں ایڈیلیڈ سے زیادہ گھاس چاہتے تھے ۔ لیکن جب آپ کے پاس ایسے فاسٹ بولر ہوں جو اپنی فارم کی ٹاپ پر ہوں تو آپ کی صورت حال مضبوط ہو جاتی ہے ۔وراٹ نے کہاکہ بلے باز کے طور پر بھی ہمیں اس بات سے اطمینان حاصل ہے کہ ہمارے پاس بہت شاندار بولنگ لائن اپ ہے اور ہم اپنی طرف سے جس طرح کی بیٹنگ کریں گے اس کا دفاع کرنے کے لئے ہمارے پاس بولر ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ اگر ہم اچھی بیٹنگ کریں گے تو ہمیں مرضی کے مطابق نتیجہ ملے گا۔یو این آئی ۔