اس سال سرسوں کی پیداوار101لاکھ ٹن ہونے کی امید

نئی دہلی//یو این آئی// سرسوں کے تیل کی قیمت میں اضافے کے درمیان ملک میں سرسوں کی پیداوار اس سال 91 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 101 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے ، جبکہ پام آئل (خام تیل اور ریفائنڈ) کی درآمدات اگست میں بڑھنے کا امکان ہے ۔پام آئل اگست 2021 میں 7.43 لاکھ ٹن درآمد کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2021 میں 5.65 لاکھ ٹن درآمد کیا گیا تھا۔ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں اگست میں 31.50 فیصد ریکارڈاضافہ درج کیا گیا ہے ، جس کی بنیادی وجہ معیشت کا کھلناہے ۔فوڈ اینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملک میں مانگ اور سپلائی کے فرق کے سبب 60 فیصد خوردنی تیل درآمد ات کے ذریعے استعمال ہوتا ہے ۔ انڈونیشیا اور ملیشیا سے درآمد ہونے والے کل خوردنی تیل میں پام آئل کا حصہ 54 فیصد ہے جبکہ سویا بین کا تیل تقریبا 25فیصد ہے جو ارجنٹائن اور برازیل سے درآمد کیا جاتا ہے ۔ سورج مکھی کا تیل 19 فیصد ہے ، جو بنیادی طور پر یوکرین سے درآمد کیا جاتا ہے ۔وزارت نے کہا کہ درمیانی مدت میں خوردنی تیل کی کنٹریکٹ پیداوار کو بہت زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔