۔ 11340.7 کروڑروپے 10دنوں میں ادا کرنے کی ہدایت
نئی دہلی// اسپیکٹرم کی نیلامی ختم ہونے کے تقریباً تین ہفتے بعد، ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ نے کل ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں – ایئرٹیل، ریلائنس جیو اور ووڈافون آئیڈیا کو اسپیکٹرم کے لیے 11,340.7 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کے لئے ڈیمانڈنوٹس جاری کیا۔محکمہ نے ان کمپنیوں کو خط بھیج کر یہ رقم جمع کرنے کو کہا ہے ۔ بھارتی ایئرٹیل سے 6,856.76 کروڑ روپے جمع کرنے کو کہا گیا ہے ، ووڈافون آئیڈیا کو 3,510.40 کروڑ روپے اور ریلائنس جیو کو 973.62 کروڑ روپے جمع کرنے کو کہا گیا ہے ۔ محکمے نے کمپنیوں کو ادائیگی کے لیے دو آپشن دیے ہیں۔ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ مطالبات پر آپریٹرز کے ذریعہ لاگو جی ایس ٹی کی ادائیگی کی جانی ہے ۔محکمہ نے آپریٹرز سے کہا ہے کہ وہ اس ڈیمانڈ نوٹس کے جاری ہونے کی تاریخ سے 10 دن کے اندر ادائیگی کریں۔