عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
چانگشا//اسپین کے شمال مشرقی علاقے آراگون میں ایک کیئر ہوم کے اندر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔آگ بجھانے کے لیے زراگوزا سے فائر فائٹرز آئے جو ّگ بجھانے میں دو گھنٹے تک مصروف رہے، ولافرانکا ڈی ایبرو کے میئر وولگا رامیرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ممکنہ طور پر آگ سے اٹھنے والے شدید دھوئیں کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔اس کیئر ہوم میں 82 لوگ رہ رہے تھے جسے 2008 میں اولڈ ایج ہوم کے طور پر کھولا گیا تھا لیکن حال ہی میں ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار بزرگوں کے لیے خصوصی بنایا گیا تھا۔ادھر وسطی چین کے صوبہ ہونان میں ہفتہ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے حکام کے حوالے سے دی ہے ۔یہ حادثہ صبح تقریباً 5:02 بجے ژانگ جیاجی شہر کے سونگ زی کاؤنٹی میں اینٹوں اور کنکریٹ سے بنے پانچ منزلہ مکان میں پیش آیا۔کاؤنٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ دوسری منزل پر تقریباً 160 مربع میٹر تک پھیل گئی۔راحت رسانی کے دوران سات لاشیں نکال کر آگ پر قابو پالیا گیا۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے ۔ادھر ویسٹ میلبورن میں ہفتہ کی صبح ایک گودام میں بھیانک آگ لگنے کے بعد تقریباً 150 لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال لیا گیا۔آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے مغربی میلبورن میں اسپینسر اسٹریٹ پر سویرے 2 بجے آگ لگنے پر ہنگامی خدمات کو بلایا گیا، جہاں ایک گودام مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔فائر ریسکیو وکٹوریہ (ایف آر وی) نے کہا کہ آگ پر قابو پانے میں 60 فائر فائٹرز کو دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا، ماہر فائر فائٹنگ آلات بشمول فضائی پلیٹ فارم اور اسپینسر اسٹریٹ کو دونوں سمتوں میں ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔ایف آر وی کے مطابق، تقریباً 150 لوگوں کو ملحقہ اونچی عمارتوں سے نکالا گیا اور متبادل رہائش کا انتظام کرکے پولیس کی نگرانی میں اپنے اپارٹمنٹس میں جانے کی اجازت دی گئی۔