سرینگر// جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری ارن کمار مہتہ کی سربرای میں اسٹیبلشمنٹ و سلیکشن کمیٹی کے سر نو قیام کو ہری جھنڈی دی گئی۔ گورنمنٹ آرڈر زیر نمبرJK(GAD) of 2021 محررہ 20اگست2021میں جزوی ترمیم کی گئی اور اسٹیبلشمنٹ و سلیکشن کمیٹی کے سر نو قیام کو منظوری دی گئی۔ سرکاری آرڈر میں کہا گیا کہ کمیٹی میں محکمہ داخلہ کے فائنانشل سیکریٹری(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) راج کمار گوئل،فائنانشل کمشنر (ایدیشنل چیف سیکریٹری) محکمہ خزانہ، صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) وویک بھردواج،عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی،ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار، محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امور کے انتظامی سیکریٹری آچل سیٹھی اس کے ممبران ہونگے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جس محکمے سے متعلق کیس ہوگا،اس محکمہ کے انتظامی سیکریٹری کو خصوصی مدعوین میں شامل کیا جائے گا۔ تاہم اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ و سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جائزے کے دوران اسامیوں کے انتخاب میں طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔اسٹیبلشمنٹ کم سلیکشن کمیٹی کے اختیار میں اسٹیبلیشمنٹ وپرسنل مینجمنٹ سے متعلق تمام پالیسی معاملات، کشمیر انتظامی سروس افسران کے انڈکشن اور KAS مختلف اسکیلوں میں ترقی سے متعلق معاملات، ان محکموں کے
سربراہوں کا انتخاب جن کے سربراہ،آئی اے ایس یا کے اے ایس نہ ہو۔