عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی //نئی دہلی میں نیشنل فزیکل لیبارٹری میں سی ایس آئی آر کے زیر اہتمام ’’نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی فیسٹیول‘‘ میں اپنے افتتاحی خطاب میںڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ’’صنعت کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کے ذریعہ پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک سمیت دانشورانہ املاک کے حقوق کی فائلنگ اور روابط ہندوستان میں اختراع کی حوصلہ افزائی اور انٹرپرائز کی حوصلہ افزائی کریں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں،حکومت کے 2016 میں آئی پی آر ایکٹ کے آنے کے بعد، ٹریڈ مارک رجسٹریشن کا عمل ایک ماہ تک کم ہو گیا ہے، جو پہلے ایک سال سے زیادہ تھا۔اس کے فوراً بعد،اسٹارٹ اپس انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس پروٹیکشن اسکیم لائی گئی، جس میں پیٹنٹ فائلنگ میں 80فیصدی چھوٹ اور صنعت اور کمپنیوں کے مقابلے میں 50فیصدی چھوٹ کا تصور کیا گیا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں جو اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ اسٹارٹ اپس کے لیے آئی پی آر کے تحفظ کے نظریہ کے ساتھ، حکومت نے اسٹارٹ اپس کی اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک اسکیم، اسٹارٹ اپ انٹلیکچوئل پراپرٹی پروٹیکشن شروع کی ہے۔