عظمیٰ نیوز سروس
جموں//آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کیلئے 26 اسمبلی حلقوں میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن، 27 امیدواروں نے 6 2متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے دفتر میں اپنی امیدواری کے فارم واپس لے لئے۔ پیر کو ان اضلاع میں اب 239 امیدوار پولنگ کے میدان میں رہ گئے ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر، نے مطلع کیا کہ کل 266 درست نامزدگیوں میں سے، 27 امیدواروں نے واپسی کی آخری تاریخ یعنی پیر، 9 ستمبرتک اپنی نامزدگیاں واپس لے لیں۔اس کے ساتھ، اب صرف 239 درست نامزد امیدوار 26 اسمبلی حلقوں کے لیے میدان میں ہیں جہاں 25 ستمبرکو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔
ضلع بڈگام میں سب سے زیادہ 9 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے، اس کے بعد ضلع سرینگر میں 6، راجوری اور پونچھ اضلاع میں 5، 2 ریاسی ضلع میں، جب کہ گاندربل ضلع میں کسی بھی امیدوار نے اپنا کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیا۔اس کے ساتھ ضلع سرینگر میں 93 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، اس کے بعد ضلع بڈگام میں 46، ضلع راجوری میں 34، پونچھ ضلع میں 25، گاندربل ضلع میں 21، جبکہ ضلع ریاسی میں 20 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ریاسی ضلع میںگلاب گڑھ (ST)میں انتخاب کے لیے 6 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ریاسی میں 7امیدوارجبکہ شری ماتا ویشنو دیوی حلقے میں 7امیدوار میدان میں ہیں۔راجوری ضلع میںکالا کوٹ – سندربنی حلقے میں انتخابات کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔نوشہرہ میں 5امیدوار، راجوری (ST)میں 8 امیدوار،بدھل (ST) میں 4 امیدوار جبکہ تھنہ منڈی (ST) میں 6 امیدوار میدان میں ہیں۔پونچھ ضلع میںسرنکوٹ (ST) میں انتخابات کے لیے 8 امیدوار ہیں۔ پونچھ حویلی میں 8 امیدوار جبکہ مینڈھر (ST) میں 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ گاندربل ضلع کے کنگن (ST) حلقے میں6اور گاندربل میں 15 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔سری نگر ضلع میںحضرت بل میں انتخابات کے لیے 13 امیدوار ہیں۔ خانیار میں 10 امیدوار،حبہ کدل میں 16 امیدوار،لال چوک میں 10 امیدوار،چھانہ پورہ میں 8 امیدوار، جڈی بل میں 10 ،عیدگاہ میں 13 جبکہ سنٹرل شالٹینگ میں 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع بڈگام میں، بڈگام حلقے میں 8 امیدوار ،بیروہ میں 12 امیدوار،خان صاحب میں 10 امیدوار،چرار شریف میں 10 امیدوار؛ جبکہ چاڈورہ میں 6 امیدوار میدان میں ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5 ستمبر 2024 کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک کل 309 امیدواروں نے 26 اسمبلی حلقوں میں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ان میں سے 6 ستمبر 2024 کو ہونے والی جانچ پڑتال کے دوران 266 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ اور اب 27 امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد اب 239 امیدوار حتمی انتخابی میدان میں ہیں۔