Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع جموں و کشمیر میں ہندوستانی آئین صحیح معنوں میں نافذ

Mir Ajaz
Last updated: June 21, 2024 1:43 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

  ریاستی درجہ بھی بحال ہوگا،فاصلوں کو مٹانے کی خاطر پل کا کردا ر ادا کروں گا:وزیر اعظم

پی آئی بی +یو این آئی

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کا درجہ بھی بہت جلد بحال کیا جائے گا۔پی ایم مودی نے کہاکہ دفعہ 370کی دیوار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے گرائی گئی اور اس کا ثمرہ یہ نکلا کہ آج جموں وکشمیر میں جمہوریت ، امن اور خوشحالی کا ہر سودور دورہ نظر آ رہا ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم نے ’ ایس کے آئی سی سی ’ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت لوگوں کے توقعات پر پورا اتر رہی ہے جس سے سرکاری کے تئیں لوگوں میں اعتماد بڑھ رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری کوشش رہے گی کہ کشمیر اور دہلی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرکے دوریوں کو کم کرسکوں ۔انہوں نے کہا’’دفعہ 370کی دیوار گر گئی جس کی بدولت جموں وکشمیر میں اس وقت جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے، آج ہندوستانی آئین کو حقیقی معنوں میں جموں وکشمیر میں نافذ کیا گیا ہے۔

 

نریندر مودی نے کہاکہ جمہوریت ، کشمیریت اور انسانیت کا جو نعرہ آنجہانی اٹل بہاری واجپائی نے دیا تھا وہ آج حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کشمیر کے لوگوں نے جس جوش و جذبے کے تحت اپنی رائے دہی کا استعمال کیا اس سے واقعی میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔پی ایم مودی نے کہا جموں وکشمیر کے ہر علاقے اور ہر گھر میں اس وقت جمہوریت پنپ رہی ہے اور ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ خوشحال زندگی گزر بسر کر سکیں۔جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا” جموں و کشمیر کے عوام اپنے نمائندے کا انتخاب کریں اور ان کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔ اس لیے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب آپ جموں و کشمیر کی نئی حکومت اپنے ووٹ سے منتخب کریں گے۔ وہ دن جلد ہی آئے گا جب جموں و کشمیر ایک بار پھر ایک ریاست کے طور پر اپنے مستقبل کی تشکیل کرے گا‘‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج امن اور ترقی کی دشمن طاقتیں جموں و کشمیر کی ترقی کو روکنے کی آخری کوشش کر رہی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ مرکز نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے میٹنگ کی اور پورے میکانزم کا جائزہ لیا۔ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کے دشمنوں کو سزا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔مودی نے عوام کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر میں مستقل امن قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہمیں تیسری بار حکومت کرنے کا موقع ملا۔ وزیر اعظم کے مطابق تیسری بار حکومت تشکیل دے کر ہم نے دنیا کو استحکام کا واضح پیغام دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوگا ڈے کے موقع پر سری نگر کی سرزمین سے دنیا کو ایک اچھا پیغام جائے گا۔
سنگ بنیاد/افتتاح
وزیر اعظم نے 1,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جس میں سڑک، پانی کی فراہمی اور اعلی تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے 1,800 کروڑ روپے کے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کے پروجیکٹ (JKCIP) میں مسابقتی بہتری کا بھی آغاز کیا۔ مودی نے 200 نئے سرکاری بھرتیوں کو روزگار کے خطوط دینے کی بھی شروعات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نمائش کا واک تھرو لیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نوجوان کامیابی حاصل کرنے والوں سے بات چیت کی۔وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان سے ہجرت کرنے والے مہاجرین، والمیکی برادری کے لوگوں اور صفائی ملازمین کے خاندانوں کو پہلی بار ووٹنگ کا حق ملا ہے۔ انہوں نے والمیکی برادری کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کا بھی ذکر کیا کہ ایس سی زمرہ میں شامل کیا جائے، قانون ساز اسمبلی میں ایس سی طبقہ کے لیے نشستیں ریزرویشن کی جائیں، اور پڈاری قبیلے، پہاڑیہ ذات، گڈا برہمن اور کولی برادری کو شامل کیا جائے۔۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ او بی سی ریزرویشن پنچایت، نگر پالیکا اور نگر نگم انتخابات میں لاگو کیا گیا ہے۔ پی ایم مودی نے ہندوستان کے آئین کو قبول نہ کرنے اور آزادی کے بعد سے جموں و کشمیر کو نظر انداز کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ “مجھے خوشی ہے کہ آج ہم ہندوستان کے آئین کی زندگی گزار رہے ہیں۔ آئین کے ذریعے ہم کشمیر کا چہرہ بدلنے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وادی کا دورہ کرنے والے 2 کروڑ سے زیادہ سیاحوں کی تعداد ریکارڈ توڑ ہے اور مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شدید گرمی میں سیاحوں کی پناہ گاہ بنادرہال علاقہ کا ’کھوڑ ناڑ آبشار‘ دور افتادہ گاؤں میں واقع قدرتی آبشار کوسیاحتی نقشے پر لانے کی مانگ،ڈی سی کی یقین دہانی
پیر پنچال
مغل شاہراہ پرپیر کی گلی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد ،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا الزام
پیر پنچال
راجوری کالج کے طلباء کاجموں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری سرکلر اور اساتذہ کی کمی پر برہمی، سڑک بند کر کے احتجاج، یقین دہانی پر مظاہرہ ختم
پیر پنچال
جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پریس کلب پونچھ کا مشترکہ اجلاس
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

پارہ35.2ڈگری سرینگر میں 2دہائیوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ

June 19, 2025
صفحہ اول

یکم سے 10 جولائی دن کی گرمیوں کی چھٹیاں سنیچر سے سکولی اوقات تبدیل :سکینہ ایتو

June 19, 2025
صفحہ اول

۔27 افسران کو ٹائم سکیل جے کے اے ایس پر ترقی دی گئی

June 19, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ملک میں انگریزی بولنے والے جلد ہی شرمندہ ہوں گے، ایسا معاشرہ بننا زیادہ دور نہیں: امیت شاہ

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?