سرینگر//گورنرستیہ پال ملک نے کہاہے کہ ابھی تک کوئی بھی سیاسی جماعت نئی سرکارتشکیل دینے کادعویٰ لیکرسامنے نہیں آئی ہے،لہٰذا انکی رائے میں اسمبلی انتخابات کرانا ہی بہتر رہیگا۔گورنر نے ایک انٹر ویومیں کہا ’’ابھی تک کوئی بھی جماعت سرکارتشکیل دینے کادعویٰ لیکرآگے نہیں آئی ہے ،حتیٰ کہ سیدالطاف بخاری، جنہوں نے این سی اورپی ڈی پی کی مخلو ط سرکارتشکیل دینے کی تجویزدی تھی ،جب راج بھون اُن(گورنر)سے ملنے آئے تو انہوں (الطاف بخاری) نے ملاقات کے دوران اسبارے میں کوئی بات نہیں کی‘‘۔ گورنرستیہ پال ملک کاکہناتھاکہ اگرکوئی جماعت یا نیا اتحاد سرکار تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کرے گا تو وہ (گورنر) اسبارے میں آئین کے تحت فیصلہ لیں گے۔ ملک کا کہنا تھا ’’میں قانون اور آئین کی کتاب دیکھ کر اسبارے میں فیصلہ لوئونگا‘‘۔گورنر نے کہاکہ اُنکی ذاتی رائے میں تازہ اسمبلی انتخابات کراناہی بہتر رہے گا۔اُن کاکہناتھا’’جموں و کشمیر میں تازہ اسمبلی الیکشن کراناہی بہترراستہ ہے تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ واضح کردیاکہ اسبارے میں حتمی فیصلہ نئی دہلی(مرکزی سرکار)کوہی لینا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کامانناہے کہ نئی دہلی میں جموں وکشمیرکی سیاسی صورتحال اوریہاں کی اسمبلی کے معطلی کی صورت میں رہنے کامعاملہ زیرغورہوگا،اورایسے میں اگرموجودہ گورنرستیہ پال ملک کوئی رائے دیتے ہیں تومرکزکوفیصلہ لینے میں آسانی ہوگی ۔