Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

اسمبلی انتخابات جلد، وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہوگا :رویندر رینہ کانگریس و نیشنل کانفرنس دور میں ڈوڈہ خطہ نظر انداز رہا، بی جے پی نے ترقی کے دروازے کھولے

Towseef
Last updated: April 14, 2024 11:56 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات بہت جلد ہوں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا وزیر اعلیٰ ہوگا، کانگریس و نیشنل کانفرنس کی حکومتوں میں ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن پسماندگی کا شکار رہا، 2014 میں مودی سرکار اقتدار میں آنے کے بعد جموں و کشمیر ترقی ،خوشحالی و بھائی چارہ کی راہ پر گامزن ہوا ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے ڈوڈہ ضلع کے دورے کے دوران کھیلینی میں منعقد عوامی جلسہ سے کیا، اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر و سابق وزیر شکتی پریہار بھی موجود تھے. رویندر رینا نے کانگریس و نیشنل کانفرنس پر مذہبی سیاست کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 60 برسوں تک انہوں نے ہندو و مسلمان کو تقسیم کرکے اقتدار حاصل کیا اور غریبوں و بے سہارا لوگوں کا استحصال کیا. انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب ہر طرف فساد ق دنگے ہوتے تھے اور گولیوں و دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں اور معصوم و نہتے شہریوں کا قتل کیا جاتا تھا لیکن ایک دور ایسا بھی آج جب نریندر مودی کی قیادت میں ملک و باالخصوص جموں و کشمیر امن، خوشحالی، ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہندو مسلمان سکھ عیسائی بھائی بھائی کی طرح زندگی گذار رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مودی نے 2014 میں ‘سب کا ساتھ’ ‘سب کا وکاس’ و ‘سب کا وشواس’ کا نعرہ دے کر ملک کے ہر پسماندہ و بچھڑے طبقہ کے لوگوں کی فلاح بہبود کیلئے گولڈن کارڈ، پی ایم اے وائی کے تحت پکے مکان، خواتین کی گھریلو زندگی آسان بنانے کے لئے گیس سلنڈر، ایس بی ایم کے تحت بیت-الخلا، کسانوں کے لیے ماہانہ دو ہزار روپے جیسی سینکڑوں اسکیموں کا قیام عمل میں لا کر آسانیاں پیدا کیں بی جے پی صدر نے کہا کہ مودی نے ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کو اپنا پریوار قرار دے کر ہر شہری کی یکساں ترقی و خوشحالی و ان کی خدمت کرنے کو اپنا مشن بنایا ہے اور کانگریس، نیشنل کانفرنس کی نفرت و مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے. عمر عبداللہ کے دورہ چناب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوران وزیر اعلیٰ اور نہ ہی اس کے بعد نیشنل کانفرنس لیڈر کو ڈوڈہ یاد رہا اور آج بی جے پی کی بنائی ہوئی سڑکوں و پلوں پر روڈ شو کرکے عوام کو گمراہ کرنے آیا ہے. انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس و کانگریس حکومتوں نے ڈوڈہ کشتواڑ جموں قومی شاہراہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور غریب عوام کو اس پر سفر کرنا انتہائی مشکل بن گیا تھا لیکن بی جے پی حکومت آتے ہی اس شاہراہ کا نقشہ بدل گیا اور دس گھنٹوں کا سفر تین سے چار گھنٹے میں طے ہوتا ہے. رویندر رینہ نے خطہ چناب میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں یہاں کوئی نام لیوا نہیں تھا لیکن آج گلی گلی کمل ہی کمل دکھائی دیتا ہے. انہوں نے کہا یہاں کے لوگوں کی ملک کے لئے وفاداری و بی جے پی کے تئیں جوش، جذبہ و حوصلہ کی کہیں مثال نہیں ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی کمل کا پھول تیزی سے کھل رہا ہے.رویندر رینا نے کہا کہ 2014 کے بعد ڈوڈہ ،کشتواڑ و رام بن اضلاع کے گاؤں گاؤں میں بی جے پی مضبوط ہورہی ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اودھمپور ڈوڈہ کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جتندرا سنگھ چار لاکھ ووٹوں سے جیت درج کریں گے. عارضی ملازمین و ڈیلی ویجر ورکرز پر سابق حکومتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس و کانگریس سرکاروں نے انہیں غلام بنا کر رکھا تھا لیکن بھاجپا نے ڈیلی ویجر ورکرز، ایس پی اوز، وی ڈی جی ممبرز و دیگر عارضی ملازمین کے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کرکے انہیں باقاعدہ طور پر سرکاری ملازم کا درجہ دیا. انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجر ورکرز، ایس پی اوز و وی ڈی سی، آنگن واڑی ورکرس، اہم جی منریگا ملازمین و دیگر عارضی ملازمین کی پریشانیوں و مسائل کا ازالہ صرف بی جے پی حکومت ہی کرے گی. رینا نے نے لوگوں سے اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہ کر نریندر مودی کی سرکار کی پالیسیوں و عوام دوست پروگرامز کو گھر گھر پہنچا کر فرقہ پرست جماعتوں سے ہوشیار رہنے و بھاجپا امیدوار کے حق میں بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?