بارہمولہ // بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوںنے کریری علاقے سے ایک تلاشی کارروائی کے دوران ایک جنگجوکو پستول سمیت گرفتار کیا ہے ۔ایس ایس پی بارہمولہ میر امتیاز حسین نے بتایا کہ پولیس نے جمعرات کو عارف حسین لون ولد عبدغنی لون ساکن نوپور جاگیر نامی جنگجو کو گرفتار کیا ، جس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک آیف آئی آر زیر نمبر 69/2018انڈر سکشن 7/27آرمز ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔