منڈی //یوتھ غلامان مصطفٰی منڈی کی جانب سے اسلامک ٹی وی چینل پر پابندی لگانے پرریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقعہ پر یوتھ غلامان مصطفی کے صدر ایم ایم پٹھان نے کہا کہ ان کو مرکزی اور ریاستی حکومت پر بڑا افسوس ہے کہ انہوں نے اسلامک چینلز پر پابندی عائد کر کے مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ پٹھان نے کہا کہ کس بھی مذہبی چینل سے اگر آج تک دہشت گردی پھیلی ہو تواس کو بند کردیاجاناچاہئے لیکن ایسے چینلوں کوبند کیاگیاہے جو انسانیت کادرس دیتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکو صرف اور صرف مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنااچھا لگتا ہے اور مسلمانوں کو بھی سمجھ جانا چاہیے کہ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف ہر وقت سازش کرتی رہتی ہے۔پٹھان نے کہا کہ اگر جلد از جلد اسلامک چینلز سے پابندی نہ اٹھائی گئی تو حالات سنگین ہو سکتے ہیں ۔وہی حمید نباض نے کہا کہ اسلام امن کا نام ہے اور نبی پاک ؐنے امن اور محبت کا درس دیا ہے اور انکے اس پیغام کو اسلامی چینلز نشر کرتے ہیں جن پر پابندی لگا کر بند کروا دیا گیا ہے جسکی وہ مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان چینلز سے جلد از جلد پابندی ختم نہ کی گئی توتمام مسلمانوںکو احتجاج کیلئے اترناپڑے گا۔اس موقعہ پر رزاق احمد ،رشید ڈار ،محمد لطیف اورمحمد حنیف بھی موجو د تھے ۔