اونتی پورہ// زنانہ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سیل، CIED اسلامکی یونیورسٹی کی طرف سے منطقی وقف ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک روزہ انٹرپرینیور شپ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا ۔ پروگرام کا مقصد طلباء میں انٹرپرینیورشپ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں کیریٔر کے ممکنہ انتخاب کے طور پر سوچنے کی ترغیب دینا تھا۔
پرنسپل سجاد احمد نے CIED-WEDC ٹیم کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کے اس طرح کے آؤٹ ریچ اقدامات کو سراہا۔ موجودہ حالات میں انٹرپرینیورشپ کے امکانات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز اے میر، ڈائریکٹر، سی آئی ای ڈی نے کہا کہ مرکز اس وقت کئی اسٹارٹ اپ پروجیکٹس کو تعاون کر رہا ہے اور مستقبل میں ایسے مزید پرجیکٹس کے لیے رہنمائی اور مالی مدد فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔