عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
اونتی پورہ// چوتھا وائس چانسلر ایمپلائز کرکٹ ٹورنامنٹ (مرد) کل اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شروع ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن IUST کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر شکیل اے رومشو نے کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر رومشو نے کہا کہ کھیلوں کو روزمرہ کے شیڈول کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ ہیومن ریسورس اپنے کام میں نتیجہ خیز ہیں اور انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ جم میں اور IUST وغیرہ میں کھیلوں کی دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ IUST کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے،ڈاکٹر ہلال اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس نیبھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ٹورنامنٹ میں پروفیسر اے ایچ مون (ڈین اکیڈمک افیئرز)، سمیر وزیر (فنانس آفیسر) ڈینز، ڈائریکٹرز، اور عملہ کے علاوہ طلباء اور فیکلٹی سمیت کئی معززین کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا۔