سرینگر/اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ میں منگل کو منعقد ہونے والے سمسٹر امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق جو سمسٹر امتحانات آج یعنی19مارچ کو منعقد ہونے والے تھے، ملتوی کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
.