حسین محتشم
پونچھ//جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت پر سکریٹری ڈی ایل ایس اے پونچھ وجاہت حسین کاظمی کی رہنمائی اور نگرانی میں ڈی ایل ایس اے پونچھ نے میونسپل کونسل پونچھ کے اشتراک سے اسلامیہ ہائی سکول سکول پونچھ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کیا جس میں عام لوگوں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سالڈ ویسٹ کی آلودگی کی برائیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس دوران عوامی مقامات، آبی ذخائر، پارکوں وغیرہ میں کچرا پھینکنے کے بجائے اس کچرے کو ٹھکانے لگانے سے پہلے کچرے کو الگ کرنے کے مختلف طریقوں سے روشناس کرایاگیا۔ اس آگاہی پروگرام میں تقریباً 250 طلباء نے شرکت کی جن میں طلباء کے والدین کے ساتھ ساتھ اسکول، DLSA، میونسپل کونسل پونچھ کے اسٹاف ممبران بھی شامل تھے۔اس دوران بھانو پرتاپ ایڈووکیٹ، عبدالرحمن انسپکٹر میونسپل کونسل پونچھ کے علاوہ ڈی ایل ایس اے پونچھ کے رضاکاروں نے خطاب کیا۔