سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش)// انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) زمین کی نگرانی کرنے والے سیٹلائٹ ای او ایس -03 کا تجربہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا ہے۔
اسرو نے جمعرات کو یہ معلومات دیں۔
ای او ایس۔03 کا تجربہ آج صبح 5:43 منٹ پر آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ پہلے دو مراحل بہ آسانی آگے بڑھے لیکن تیسرے مرحلے میں اس کے انجن میں خرابی آگئی۔
سیٹلائٹ کا مقصد باقاعدہ وقفوں سے وسیع تر علاقے کے حقیقی وقت کی تصاویر فراہم کرانا تھا لیکن لانچ کے بعد کرایوجینک انجن میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔