یو این آئی
غزہ // شمالی غزہ کی پٹی کے باقی بچے اسپتالوں میں سے ایک العہلی نے اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد کام کرنا بند کر دیا ہے ۔اسپتال کے ڈائریکٹر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔اسپتال کے ڈائریکٹر فدیل نعیم نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے العہلی اسپتال پر حملہ کیا جس سے عمارت کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا، “اسرائیل کے حملے کے بعد، اس اسپتال میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، اس لیے ہم کسی بھی مریض کی مدد نہیں کر سکتے ہیں۔مسٹرنعیم نے کہا کہ پیر کو اسرائیلی فائرنگ میں زخمی ہونے والے تقریباً چار افراد منگل کو دم توڑ گئے اور اس حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ادھرغزہ پر اسرائیل کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں صیہونی افواج کے ایک روز کے دوران حملوں میں 100 فلسطینی ہلا کہوگئے ۔فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس میں ایک دن میں 100 فلسطینی ہلاک ور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے پر چھاپے مارے جہاں طوباس شہر میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، اس دوران کئی فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ۔ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے چھاپے کے دوران براہ راست فائرنگ کی جس میں ایک 16 سالہ لڑکا زخمی ہوا جب کہ اسرائیل فوج نے اس دوران دو گھروں کو بھی مسمار کردیا۔