یواین آئی
یروشلم//اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں 30 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔الجزیرہ نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو رہا کر دیا ہے، جس میں 33 افراد شامل ہیں۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں رہا کیے گئے 11 اسرائیلی یرغمالی اسرائیلی علاقے میں داخل ہو گئے۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے کل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔دریں اثنا، قطر نے کہا کہ اسرائیل اور حماس نے گزشتہ شرائط کی طرح غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کا معاہدہ کیا ہے۔