یو این آئی
بیت المقدس//یواین آئی// اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے اول قبلہ، مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول میں گھس گئے ، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیئے ۔فورسز کے تشدد سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔فجر کی نماز کے وقت کئی صیہونی گروپ مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، یہودی گروپوں کو اسرائیلی فورسز کی سرپرستی حاصل تھی۔ حالات کی کشیدگی کا بہانہ بنا کر صیہونی فورسز نے تمام مسلمانوں کو باہر نکال کر مسجد کے دروازے پر تالے لگا دیئے ۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق حملے میں 9 نمازی زخمی ہوگئے جبکہ اتنے ہی فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔اس سے پہلے جمعہ کو بھی صیہونی فورسز نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ڈیڑھ سو سے زائد نمازیوں کو زخمی اور 400 کو حراست میں لے لیا تھا۔ادھر ویٹی کن میں دو سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر ایسٹر کا تہوارمنایا گیا، پوپ فرانسس کا کہنا تھا اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں۔ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی سب سے بڑی تقریب ہوئی، کورونا وائرس کیپابندیاں ختم ہونے کے بعد شرکا کی بڑی تعداد تہوار میں شرکت کے لیے پہنچی۔پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرا سکوائر میں شرکا ء سے خطاب کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔