Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

اسرائیلی حملوںمیں تیزی | مزید 40فلسطینی جاں بحق

Towseef
Last updated: August 9, 2024 9:30 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

غزہ//اسرائیلی فورسز کے غزہ کی پٹی میں کیے گئے تازہ ترین حملوں میں کم از کم مزید 40 فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان اموات سے متعلق فلسطینی طبی اداروں نے بتایا جب کہ اسرائیل خطے میں وسیع تر ممکنہ جنگ کے لیے تیار ہے ۔طبی اداروں نے کہا کہ اسرائیل نے وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں گھروں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس میں 15 لوگ مارے گئے اور النصیرت کیمپ کے قریب کیے گئے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ۔بیان میں بتایا گیا اسرائیلی طیارے نے غزہ شہر کے قلب میں شمالی علاقے میں بھی ایک گھر پر بم برسائے جس میں 5 فلسطینی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ ایک اور جنوبی شہر خان یونس میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔علاقے کی سول ایمرجنسی سروس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو ہی کیے گئے غزہ شہر کے مشرق میں 2 اسکولوں پر کی گئی بمباری میں 15 فلسطینی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔سوشل میڈیا پر زیر گردش فوٹیج میں ایک گدھا گاڑی پر زخمیوں اور میتوں کو ایک ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔حماس کے مسلح ونگ اور اسلامک جہاد نے کہا کہ وہ غزہ میں آپریشن کرنے والی اسرائیلی فورسز پر ٹینک شکن راکٹس اور مارٹر گولے داغ رہے تھے ، ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل فوج ہلاک اور زخمی ہوئے ۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پورے غزہ میں راکٹ داغنے والے پیڈ سمیت عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو جاری کردہ اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 39 ہزار 699 فلسطینی ہلاک کیے جا چکے ہیں اور اسرائیل کی تباہ کن فضائی اور زمینی جنگ میں 91 ہزار 722 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ۔

اسرائیل جنگبندی مذاکرات پر رضامند
یو این آئی
یروشلم//اسرائیل نے جمعہ کی صبح قطر، مصر اور امریکی ثالثوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 15 اگست کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک وفد بھیجے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو ‘‘فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے بھیجا جائے گا۔’’یہ اعلان تینوں ممالک کے ثالثوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے مجوزہ معاہدے میں باقی تمام کمیوں کو ختم کرنے اور بغیر کسی تاخیر کے اس پر عمل درآمد کے لیے 15 اگست کو دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی گئی۔

روس غزہ معاہدے کو آسان بنانے کیلئے تیار: وزیر خارجہ
یو یان آئی
ماسکو//روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے ماسکو میں فلسطینی سفیر عبد الحفیظ نوفل کے ساتھ بات چیت میں غزہ کی پٹی میں لڑائی کے خاتمے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے ملک کی تیاری کی تصدیق کی۔یہ اطلاع روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دی ہے ۔قبل ازیں 8 اگست کو مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے روسی صدارتی ایلچی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے ان کی درخواست پر فلسطینی سفیر نوفل سے ملاقات کی۔وزارت نے کہا کہ “بات چیت کے دوران، اہم نکتہ فلسطین اسرائیل تنازعہ والے علاقے کی صورت حال پر تھا۔ “روسی فریق خونریزی کو تیزی سے ختم کرنے اور غزہ کی پٹی میں متاثرہ رہائشیوں کو ضروری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کرتا ہے ۔”بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے روایتی طور پر روس-فلسطین دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول
مارننگ ٹائم کیساتھ سکول کھولنے پر عوامی حلقے برہم متعدد بچے سکول نہیں جاسکے، ہزاروں بچوں کو صبح 5:30بجے جگانا پڑا، سینکڑوں کلاس رومز میں سو گئے
کشمیر
مارننگ ٹائم حتمی نہیں:وزیر تعلیم
کشمیر
سی ڈی ہسپتال کیلئے نئی بلڈنگ کی تعمیرکب شروع ہوگی؟ ۔ 2019میں فیصلہ لیا گیا،تعمیر شروع ہوئی تو ڈی پی آر تبدیل کیا گیا
کشمیر

Related

بین الاقوامی

اسرائیلی حملے جاری | مزید19فلسطینی جاں بحق

July 7, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل حماس مذاکرات | پہلا دور بے نتیجہ ختم

July 7, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی یمن میں 3بندرگاہوں اور پاور پلانٹ پر بمباری

July 7, 2025
بین الاقوامی

تائیوان ،پاکستان اور ٹیکساس میں سیلاب کا قہر | 150سے زائد کی موت، 460زخمی،41لاپتہ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?