اسرائلی بمباری، 19فلسطینی جاں بحق

یو این آئی

غزہ //فلسطین میں اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر بمباری کی جس کے باعث 19 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج کی بمباری کے باعث رات سے اب تک 19 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 118 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 95 ہزار 125 تک پہنچ گئی ہے۔ادھر لبنان سے اسرائیلی علاقے میں تقریباً پانچ میزائل داغے گئے ہیں۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے روز ٹیلیگرام پر ایک بیان میں کہا، “بالائی گلیلی کے علاقے میں سائرن بجانے کے بعد، لبنان سے اسرائیل میں پانچ میزائلوں کی نشاندہی کی گئی۔آئی ڈی ایف کے مطابق کسی زخمی کی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل لبنان سرحد پر کشیدگی کی صورتحال مزید بڑھ گئی تھی۔ آئی ڈی ایف اور حزب اللہ کے جنگجو سرحد کے ساتھ واقع علاقوں میں ایک دوسرے کے اہداف پر تقریباً روزانہ حملے کرتے ہیں۔