سرینگر//ٹیگور ہال میں کل موسیقی اور ڈراموں کے 3روزہ سرمائی میلے ’استقبال چلہ کلاں‘ کے آخر دن فنکاروں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔میلہ میں ایس پی کالج،زنانہ کالج کالج ایم اے روڈاور اے ایس کالج جیسے چند کالجوں کیطلاب نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرآل انڈیا ریڈیوکے سابق ڈائریکٹرسید ہمایوں قیصرمہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر دوردرشن نصیب سنگھ منہاس مہمان ذی وقار تھے ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر شہزاد عاصم،طارق جاوید، نثار نسیم، شاہ طارق، پروفیسر روحینہ تبسم، ڈاکٹر افروزہ، ڈاکٹر شبیر احمد میر، گلشن بدرانی اور مہمت سید مہمانانِ خصوصی تھے۔آخر پر تخلیقی ڈائریکٹر مشتاق علی احمد خان نے حصہ لینے والے فنکاروںکا شکریہ ادا کیا