سرینگر/جواں سال استاد رضوان پنڈت کی زیر حراست موت کیخلاف بدھ کو پوری وادی کشمیر میں احتجاجی ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔
ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کر رکھی تھی۔
جنوبی کشمیر میں اونتی پورہ کے رہنے والے رضوان گذشتہ روز پولیس حراست کے دوران دم توڑ بیٹھا۔
عینی شاہدین کے مطابق وادی بھر میں دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بہت ہی کم ہے۔
وادی میں سبھی تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی متاثر ہے۔
رضوان کی حراستی موت کے سلسلے میں پہلے ہی تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔