عارف بلوچ
اننت ناگ// اننت ناگ میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور سرکاری استاد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ہے۔مشتاق احمد ڈار ولد عبدالخالق ڈار ساکن نانل اننت ناگ امتحانی مرکز (جے کے ایس ایس بی) السروت کانوینٹ اسکینڈری اسکول کے پی روڈ میں تعینات تھا،جس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔اگر چہ مذکورہ استاد کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی زبردست کوشش کے باجود استاد اس دار فانی سے رحلت کر گئے۔استاد کی اچانک موت کی خبر پھیلتے ہی آبائی علاقہ میں صف ماتم بچھ گٰئی۔محکمہ تعلیم سوگوار ہے اور تعلیم کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا ہے۔