گاندربل//گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واکورہ میں زیر تعلیم طالبات نے اساتذہ کی کمی کے خلاف منی سیکریٹریٹ گاندربل میںچیف ایجوکیشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاجی طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سکول میں اساتذہ تعینات کرنے کے نعرے درج تھے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واکورہ میں اپریل سے کئی اساتذہ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے جس کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طالبات کا مستقبل متاثر ہورہا ہے۔سکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین نے اس بارے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اسکول میں مارچ کے مہینے کے دوران کئی اساتذہ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی اور تب سے نئے اساتذہ کو تعینات نہیں کیا گیا۔