Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

ازدواجی زندگی اور مضبوط رشتہ گھرانہ

Mir Ajaz
Last updated: October 27, 2022 12:42 am
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE

عبدالکریم روحانی

دنیا کا سب سے بڑا رشتہ میاں بیوی کا ہوتا ہے، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے ،جس کا مفہوم یہ ہے
’’اگر اللّٰہ تعالیٰ کے بعد کسی کو سجدے کی اجازت ہوتی تو وہ شوہر ہوتا کہ اس کی بیوی سجدہ کرے۔‘‘
میاں بیوی کی محبت اسلام ہمیں سیکھاتا ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس محبت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور اماں عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا جیسی محبت کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی۔ حضرت عائشہؓ ایک بار پانی پی رہی تھیں حضرت محمد ؐ نے اُن سے فرمایا ِ،عائشہ اپنے اس پانی سے تھوڑا سا پانی مجھے بھی دینا۔ جب عائشہ صدیقہؓ نے اپنے حصے کا بچا ہوا پانی دیا تو حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا، عائشہ مجھے وہ جگہ بتائیں جہاں سے آپ نے اپنے ہونٹ لگائے ہیں۔سبحان اللّٰہ! دیکھیں کیسی محبت ہے۔
اسلام نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا پردہ کہا ہے۔ دنیا میں کامیاب انسان دیکھے جائیں تو اُن کی کامیابی میں ان کی بیوی کا ہاتھ ہو گا، جو اس ہر مشکل حالات میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ تاریخ بھی بھری پڑی ہے، جس میں کسی شخص کی ناکامی میں اس کی بیوی کا ہاتھ ہوگا۔شیطان روز کچہری لگاتا ہے اور اپنے چیلوں سے پوچھتا ہے کہ آج کیا کام ہے سب باری باری بتاتے ہیں کہ حضور آج جھوٹ بلوایا ہے، کوئی کہتا ہے زنا کرایا ،کوئی کہتا ہے چوری کرائی ہے، اس طرح سارے بتاتے ہیں آخر میں ایک چیلا رہ جاتا ہے وہ کہتا ہے، میں نے میاں بیوی کی لڑائی کرائی ہے۔تو شیطان فوراً خوش ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے کہتا ہے اصل کام تو تو نے کیا ہے اور اس چیلے کو اپنے ساتھ بٹھاتا ہے۔ اس بات سے اندازہ لگائیں کہ کتنا بڑا یہ رشتہ ہے۔ میاں بیوی کی لڑائی مطلب شیطان کی خوشی تو کیا ایک مومن کبھی چاہے گا کہ اس کے عمل سے شیطان خوش ہو؟
آج کل مرد عورت کو غلام بنانا چاہتے ہیں اور عورتیں مرد کو۔ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ان کے درمیان رشتہ کتنا بڑا ہے ان کی لڑائی نسلیں تباہ کر دیتی ہے۔کوئی یہ کوشش نہیں کر رہا کہ کیسے ہم اس رشتے کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ اگر میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ کمپرومائز کریں تو زندگی حسین بن سکتی ہے ۔ مرد عورت کو سمجھے اس کی تکلیف سمجھے عورت مرد کو سمجھے تو وہ ایک خوش حال زندگی گزار سکتے ہیں۔ اپنی لڑائی ایک بند کمرے میں لڑی جائے ،کسی تیسرے فریق کو خبر بھی نہیں ہونی چاہیے۔ ایک گھر کو خوش حال کرنے میں عورت کا کردار بہت اہم ہے۔مرد عورت کو خوش رکھیں، اس کے لیے مرد کوشش کرے۔ عورت کو خوش کیسےرکھا جا سکتا ہے یہ طریقہ ہمیں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بتایا ہے۔ آپؐ کا ارشاد ِگرامی ہے، جس کا مفہوم یہ ہے:’’ عورت مرد کی پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اس لیے وہ پسلی کی طرح ہوتی ہے۔ اگر آپ طاقت سے اس کو سیدھا کرنا چاہو گے تو عورت ٹوٹ جائے گی اور اگر پیار سے آہستہ آہستہ سیدھا کرو گے، تو سیدھی ہو جائے گی۔‘‘
میاں بیوی کا رشتہ ایسا ہے کہ اگر انسان آنکھیں بند کر کے ایک دوسرے کے ساتھ چلے تو پوری عمر خوشی سے چل سکتا ہے۔ لیکن اگر شک کی دیوار حائل ہو جائے تو پھر ایک قدم بھی آگے بڑھانا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ رشتہ اعتبار اور اعتماد کا ہوتا ہے۔ اگر ایک دوسرے پر سے اعتبار اُٹھ جاتا ہے تو پھر کچھ بھی باقی نہیں بچتا۔ ایک ایک لمحہ اذیت میں گزرتا ہے۔ خاوند کا اعتبار اور اعتماد ہی عورت کو مضبوط بناتا ہے، ورنہ وہ ٹوٹ کربُری طرح بکھر جاتی ہے، جس سے گھر کی دیگر ذمہ داریوں پربہت گہرا اثر پڑتا ہے۔دیکھا جائے تو ہزاروں لوگ اپنے کاروبار زندگی کے سلسلے میں ملک سے باہر یا اپنے ہی ملک میں دور دراز علاقوں میں ملازمت کرتے ہیں۔ کئی کئی مہینوں بلکہ کئی کئی سال تک ایک دوسرے سے نہیں مل پاتے، اس کے باوجود ایک اعتبار اور اعتماد ہوتا ہے، جس کے ذریعے وہ دونوں اتنی دوری برداشت کرتے ہیں اور خوشی خوشی ہر تکلیف سہہ لیتے ہیں۔ اعتماد ایک ایسی چیز ہے جو نہ پاس رہنے سے ہوتا ہے نہ دور جانے سے ٹوٹتا ہے۔
میاں بیوی کے رشتے کی بنیاد ہی اعتبار پر رکھی گئی ہے۔ یقین اور بھروسہ اس رشتے کو اتنا مضبوط بنا دیتا ہے کہ کوئی اگر توڑنا بھی چاہے تو نہیں توڑ سکتا۔ لیکن جب میاں بیوی کے درمیان کوئی تیسرا شخص آجاتا ہے تو اس رشتے کی جڑیں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اعتماد کی دیواریں گرنا شروع ہوجاتی ہیں اور پھر اس سے بڑے بڑے نقصان اٹھانے پڑ جاتے ہیں۔ یہ نقصان صرف متعلقہ شخص کا نہیں ہوتا، بلکہ اس کی لپیٹ میں پورا گھر آجاتا ہے۔
یوں بھروسہ اور یقین شک میں بدل جاتا ہے۔ یہ شک کیوں اور کیسے ہوتا ہے؟۔ اس کی ایک بڑی وجہ رویے میں تبدیلی ہے، بلاوجہ کی تنقید ہے۔ اگر کوئی مرد کسی بھی دوسری عورت کی طرف راغب ہے تو اس کے رویے میں فوراً تبدیلی آجائے گی۔ گھر کی طرف سے رفتہ رفتہ اس کی توجہ ختم ہوتی جائے گی۔ بیوی کے ساتھ ہر وقت لڑنے مرنے کے لیے تیار رہے گا۔ کل تک جو بیوی کی خوبیاں تھیں ،وہ اس کو برائیاں نظر آئیں گی۔ بے زاری اس کے چہرے پر نمایاں رہے گی۔ جبکہ بیوی بے چاری شوہر کی اس بے زاری کو کام کی زیادتی سمجھ کر اس کی خدمت میں لگی رہتی ہے۔ لیکن یہ صورتِ حال زیادہ دیر تک نہیں چلتی، جب معاملہ حد سے تجاوز کر جاتا ہے تو بیوی کے کان کھڑے ہو جاتے ہیں اور جب شوہر سے پوچھ گچھ کر نے پر شوہر صاحب گھر میں طوفان پربا کر دیتے ہیں کہ بیوی اس پر خواہ مخواہ میں شک کر رہی ہے۔
حالانکہ یہ بات حقیقت ہے کہ ایک عورت اگر پوری ایمانداری کے ساتھ گھر بار کوسنبھال رہی ہو، بچوں کو پال رہی ہو، آپ کے دکھ سکھ میں شریک ہوتو پھر وہ یہ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کرے گی۔ ہوسکتا ہے ایسی صورت میں کوئی نقصان کر بیٹھے۔ جس کی سینکڑوں مثالیں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سے پہلے گھر کا شیرازہ بکھرے۔ ایک ایسا گھر کہ جس کو محبت کی بنیاد پر بسایا، اس کی ایک ایک چیز کو عمر بھر کے لئے محفوظ کیا۔ زندگی بھر ایک ساتھ بیتانے کے وعدے کئے تھے کیا یہ رشتہ اس قدر آسانی سے توڑ دیا جائے گا؟
ازدواجی زندگی میں عقل و شعور اور ساتھ میں صبر و تحمل سے کام لینا انتہائی ضروری ہے۔ بیوی اگر کسی بھی غلط فہمی میں مبتلا ہے تو شوہر کا فرض ہے کہ اس کا شک دور کرے، بجائے اس کے کہ دونوں ایک دوسرے سے جھگڑتے رہیں اور بات بگڑ جائے۔ اگر خاوند کے دل میں کوئی چور نہ ہو گا تو کبھی بھی بات کو الجھائے گا نہیں اور بدگمانی کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔ لیکن اگر اس میں ذرا بھی ٹیڑا پن ہوا تو کبھی بھی سیدھے طریقے سے بات نہیں کرے گا۔ جھوٹ پر جھوٹ بولتا جائے گا۔ عورت بھی شوہر پر الزام لگانے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کرلے کہ آیا وہ جو کچھ کہہ رہی ہے سچ ہے کہ نہیں۔ لیکن ان باتوں کے لیے صبر و تحمل اور برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ورنہ ہوسکتا ہے معاملہ اور بگڑ جائے۔
(رابطہ نمبر۔ 6005529601,9596736083)
<[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?