Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ازدواجی رشتوں میں اضطراب اور بگاڑکیوں؟

Mir Ajaz
Last updated: May 15, 2024 12:27 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

ہمارے معاشرے میں یہ بات اب زبانِ زد عام ہے کہ موجودہ دور میں زوجین انتشار و اضطراب،نفرت و بے چینی کا شکار ہیں۔ سبب یہی بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے دین کے متعین شدہ حقوقِ زوجین کو بالائے طاق رکھ دیا ہے یا انہیں اپنی مرضی کے مطابق کر لیا ہے۔جس کے نتیجے میں اخلاقی قدریںزوال پذیر ہوچکی ہیں اور ازدواجی زندگی مسمار ہورہی ہے۔بعض لوگوں نے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اس دور میں مختلف ذرائع ابلاغ نے ازدواجی زندگی کی تباہی و بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیریل، ڈراموں اور فلموں میں دکھائی جانے والی عیش و عشرت کی زندگی حقیقی زندگی سے بالکل ہی مختلف ہوتی ہے۔ نوجوان طبقہ فلمی دنیا سے متاثر ہو کر ایک تصوراتی دنیاقائم کر لیتا ہے، لیکن جب وہ شادی کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو انہیں علم ہوتا ہے کہ زندگی تو اتنی حسین نہیں ہے جتنی فلموں میں دکھائی گئی تھی، چناں چہ وہ ڈپریشن، مایوسی، ذہنی دباؤ اور انتشار کا شکار ہوجاتے ہیں۔ رہی سہی کسر فیس بک، واٹس اَپ، سوشل میڈیااور انٹرنیٹ کی دنیا نے پوری کر دی ہے۔ زوجین کے پاس ایک دوسرے کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا اور ساتھ ہوکر بھی آپس میں بہت دوری ہوتی ہے،جس کے باعث ازدواجی زندگی تلخ ہوتی چلی جارہی ہے،اس بات سے واقف ہونے کے باوجود کہ خاندان مرد اور عورت کے نکاح کے ذریعے وجود میں آتا ہے، جسے شوہراور بیوی کا نام دیا گیااور زوجین کے درمیان محبت و شفقت،احترام و ہمدردی اور ایثار و اعتماد کا رشتہ قائم کرتا ہےاور شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کے لئے معاون و مددگار بناتا ہے۔ ظاہر ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیوی، بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا ذمہ دار مرد ہے اور بیوی کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ بچوں کی نگہداشت کرے اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام و انتظام کرے اور گھر کو خوش اسلوبی سے سنبھالے، لیکن ایسا تب ہی ممکن ہوگا، جب زوجین کے درمیان محبت و الفت کی فضا قائم ودائم رہے اور ان کی ازدواجی زندگی خوش گوار رہے۔ اس سلسلے میں اسلام نے واضح تعلیمات دی ہیں،احکام دئیے اور عملی مثالیں قائم کیں کہ بیوی کے ساتھ کیسا معاملہ کرنا ہے اور خود بیوی سے کہا کہ کبھی اپنی حیثیت اور مقام و مرتبے سے غفلت نہ برتے۔ حقیقت یہ ہے کہ خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو ہی دینی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ جہاں شوہر کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک کرے، وہیں بیوی کے لئے لازم ہے کہ وہ جائز حدود میں رہتے ہوئے اپنے شوہر کی اطاعت کرے۔ یعنی میاں بیوی کی سرگرمیوں کے دائرے متعین کر دئیے ہیں کہ دونوں میں سے ہر ایک کا مخصوص کردار اور دائرہ عمل ہے، جس میں اس نے رہ کر کام کرنا ہے ۔ہاں! اختلافات ازدواجی زندگی کا حصہ ہیں۔ ایسے وقت میںضرورت اس بات کی ہے کہ اخلاقی دائروں میں رہ کر اختلافات کو دور کیا جائے اوراس میں نرمی کے ساتھ افہام و تفہیم سے کام لیا جائے۔اگر اس سے بھی بات نہ بنے تو دونوں خاندان کے ایک ایک مخلص فرد کو ساتھ بٹھا کر مسئلے کو حل کیا جائے۔ اگر اخلاص و محبت سے کوشش کی جائے تو ضرور اختلافات ختم ہو جائیں گے۔ازدواجی زندگی میں سب سے نازک اور حساس مسئلہ ساس اور بہو کا بھی ہوتا ہے۔باشعور اور صالح شوہراگر دینی تعلیمات سے واقف ہو تو وہ بیک وقت دونوں کو خوش و خرم رکھ سکتا ہے، وہ نہ تو ماں کا نافرمان ہوتا ہے اور نہ ہی بیوی کے حقوق کا غاصب بنتا ہے،دونوں کے ساتھ انصاف کرتا ہے اور دونوں کو ان کا صحیح مقام دیتا ہے۔ بشرطیکہ اس سلسلے میں ماں اور بیوی دونوں ہی اس میں اس کا ساتھ دیں۔یاد رہے کہ اکیسویں صدی کو انسانی ترقی کا عروج اور انتہا سمجھا جاتا ہے۔ جہاں یہ صدی انسانی دماغ کی ترقی کی انتہا کو ظاہر کرتی ہے، وہیں یہ انسانی محبت کی تباہی کا آغاز بھی ہے اور اس نے مادی سہولتوں، آسانیوں اور مشینوں کے عوض انسانی وجود سے وابستہ رشتوں اور محبتوں کا خاتمہ بھی کر دیاہےاور اسی بنیاد پر مغرب و مشرق میں خاندانی نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے۔بے شک اپنےبیوی، بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا ذمہ دار مرد ہے اور بیوی کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ بچوں کی نگہداشت کرے اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام و انتظام کرے اور گھر کو خوش اسلوبی سے سنبھالے، لیکن ایسا تب ہی ممکن ہوگا، جب زوجین کے درمیان محبت و الفت کی فضا قائم ودائم رہے اور ان کی ازدواجی زندگی خوش گوار رہے،جبکہ خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو ہی دینی تعلیمات پر عمل کرنا لازمی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?