عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اروناچل پردیش کے وزیر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں ٹگی ٹکی نے اروناچل پردیشن زرعی اَفسران کی ایک ٹیم کے ساتھ اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر( آئی آئی کے ایس ٹی سی ) دوسو پانپور کا دورہ کیا۔وزیر موصوف آئی آئی کے ایس ٹی سی کے مختلف شعبوں میں گئے جہاں اُنہیں ٹیم کے ساتھ متعلقہ تکنیکی اَفسران نے سینٹر میں دستیاب گریڈنگ ، لیبلنگ ، پیکنگ ، ڈرائینگ ، پروسسنگ اور مارکیٹنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔ اِس موقعہ پراُنہوں نے کہا کہ آئی آئی کے ایس ٹی سی کے دورے کا مقصد اَپنی ریاست میں زعفران کو متعارف کرنے کے اِمکانات تلاش کرنا اور اروناچل پردیش کے زرعی دفاتر کو زعفران کی پیداوار ، تحفظ اور پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ کی مختلف تکنیکی اَقدامات سے روشناس کرنا ہے ۔