ارناس//تحصیل ارناس میں ایک لڑکی کی چوٹی کاٹنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موضع سیلا متصل کوری کی ایک9 سال عمر کی ایک بچی کی چوٹی کاٹنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔لڑکی کی پہچان پریہ دُختر راج کمار شرما ساکنہ سیلا تحصیل ارناس کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی گھر پر ہی تھی کہ اسکی چوٹی کے تھوڑے سے بال کٹ گئے حالانکہ وہ بالکل صیح سلامت ہے۔