مہور //ریاسی سے ارناس کی جانب جانے والی ایک بلیرو گاڑی زیر نمبر JK20 8949جڈا کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہرے کھڈ میں جا گری جس کے نتیجہ میں اس میں سوار دو افرد بری طرح زخمی ہو گئے ، انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نازک حالت کے پیش نظر جموں میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں ڈرائیور راویندر سنگھ ولد کپورچند ساکن باٹلی کھوڑی اور موہن سنگھ ولد اتم چند ساکن بکال شامل ہیں۔ ایس ایچ او ارناس جاوید احمد لون نے بتایا کہ گاڑی قریب 400فٹ نیچے لڑھکتی چلی گئی جس کی وجہ سے پوری طرح تباہ ہو گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ارناس پولیس تھانہ میں ایک معاملہ زیر نمبر 33/2017درج کر لیا گیا ہے ۔